Yeh Gardish-o-Maho Saal Kya Hai🥀

Yeh Hijar Kya Hai

Wisaal Kya Hai

Yeh Gardish-o-Maho Saal Kya Hai

Ye Jumla Rasmi Sahi Magar

Tum Meri Jaan

Kabhi To Poocho

Ke Haal Kya Hai🥀

____ شیشے کا خواب ____
_ _ _ _ _ مکمل ناول _ _ _ _ _ _
..................................................
گلی سے نکل کر وہ چوک تک پہنچی ____
بازار کے اس چوک میں ہمیشہ سے بھی زیادہ رش تها _
اس کی وجہ رمضان بازار تها جو بازار کے بالکل وسط میں لگا تها __ سیکڑوں کے حساب سے لوگ خریداری کر رہے تهے____
اس نے نقاب سے جھانکتی آنکهیں ادهر ادهر گهمائیں __کسی رکشے کی تلاش میں__گرمی کا زور آہستہ آہستہ کم ہو رہا تھا لیکن پیاس کی شدت بڑهتی جا رہی تهی____
وہ جھنجلاہٹ کا شکار ہونے لگی __اور چپکے سے ادهر ادهر بھی دیکهنے لگی__وہ ڈر رہی تهی کوئی اسے یہاں دیکھ نہ لے مگر وہ جانتی تھی ابو اس وقت اپنی دکان پہ ہوں گے اور چهوٹا بهائی محلے میں کرکٹ کهیل رہا ہوگا لیکن اس کے باوجود بھی وہ اپنے ڈر کو قابو نہیں کر پا رہی تهی_____
پسینہ گرمی کی وجہ سے آ رہا تها یا ڈر کی وجہ سے وہ سمجھ نہیں سکی ___بالآخر اسے ایک رکشہ نظر آیا __اس نے ہاتھ کے اشارے سے اسے روکا اور نقاب کی چادر سنبهالتے ہوئے بیٹھ گئی____
رکشہ اسٹارٹ ہو کر چلنے لگا __اس نے ٹهنڈی سانس خارج کی اور پرس نمبر ملا کر ٹائم دیکهنے لگی____
شام کے چار بجے وہ جس  سے ملنے جا رہی تهی اس کے ساتھ دل کا رشتہ تها اس کا جو زندگی تهی اس کی __
رافیل ___نامی وہ جادوگر جو دو سال سے اس پہ جادو کیے ہوئے تها __اس کی حواسوں پہ سوار تها وہ گهر والوں سے چهپ کر اسی سے ہی ملنے جا رہی تهی__افطاری میں ابهی وقت تها اور وہ بس پانچ منٹ کے لئے جا رہی تهی رافیل نے اپنی قسم دے کر اسے ملنے کے لیے بلایا ___اس وجہ سے وہ انکار نہیں کر سکی _____
وہ بری لڑکی نہیں تهی اور نہ ہی اس کی نیت میں کوئی برائی تهی وہ قرآن پاک کی حافظہ تهی اور روزے نماز پابندی سے ادا کرتی ___اس دن بھی وہ روزے کی حالت میں تهی ___لیکن محبت نامی وہ بلا دنیا کی ہر شے بهلانے پہ مجبور کر دیتی ہے یہ دل پہ ایسا جادو کرتی ہے کہ انسان سوچنے سمجهنے کی صلاحیت ہی کهو دیتا ہے_____
وہ ہمیشہ سے ایسی نہیں تهی وہ ایک عام معمولی سی سادہ لڑکی تهی اسے میک اپ سجنے سنورنے سے غرض نہیں تها لیکن اس محبت نے اسے سب سکها دیا ___
آج بھی وہ ہلا میک اپ کیے ہوئے تهی __امی سے وہ نادیہ کے گهر جانے کا جهوٹ بول کر آئی تھی__اس نے روزے کا ساتھ جهوٹ کیوں بولا __اس کا جواب محبت ہے ___صرف محبت جو دل دل میں فرق پیدا کرتا ہے__
رافیل سے اس کی جان پہچان دو سال قبل شروع ہوئی وہ بھی فیس بک پر____اسے فیس بک کا زیادہ شوق نہیں تها__لیکن چونکہ اس میں دینی علم بھی ہوتا ہے اس لئے وہ فیس بک میں دلچسپی لینے لگی ___
اس نے مولانا طارق جمیل اور کچھ اسلامی گروپ اور پیجیز جوائن کیے  ہوئے تھے___
وہ کافی کچھ سیکھ رہی تهی اور اسے بہت علم بھی حاصل ہو رہا تها__موبائل اسے کالج کے وقت ابو نے لے کر دیا تها انہوں نے موبائل دیتے وقت یہ نہیں کہا غلط راستے پہ مت جانا کیونکہ وہ اپنی عروج کو جانتے تھے وہ کهبی غلط راستے پہ جا ہی نہیں سکتی ____
اور انہیں اپنی بیٹی پہ بهروسہ ہمیشہ سے تها عروج ان کا غرور تهی اتنی محبت وہ اپنی ب باقی اولاد سے نہیں کرتے تھے جتنی عروج سے کرتے ____
[ رائٹر ناصر حسین ]آپ بہت پیاری ہو ___________کی

Post a Comment

0 Comments