𝐉𝐮𝐦𝐦𝐚 𝐌𝐮𝐛𝐚𝐫𝐢𝐤 💕

جمعہ کے دن درود پڑھنے کی فضیلت:

💚اللَّهُمَّ صَل عَلٰی سَيِد ِنَا مُحَمَّدٍ وَّعَلٰٓی اٰلِہٖ وَسَلِمُ💚

اللہ تعالی ارشاد فرماتا ہے:
"بے شک ﷲ اور اس کے فرشتے نبی پر درود بھیجتے ہیں، اے ایمان والو! تم بھی ان پر درود وسلام بھیجو" -

💚اللَّهُمَّ صَل عَلٰی سَيِد ِنَا مُحَمَّدٍ وَّعَلٰٓی اٰلِہٖ وَسَلِمُ💚

رسول ﷲ صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم نے فرمایا:
"بہترین دن جس پر سورج طلوع ہوا جمعہ کا دن ہے - اسی دن حضرت آدم عليه الصلاۃ والسلام پیدا کئے گئے، اسی دن جنت میں داخل کئے گئے، اسی دن جنت سے نکالے گئے اور اسی دن قیامت قائم ہوگی" -
(مسلم شریف)
💚اللَّهُمَّ صَل عَلٰی سَيِد ِنَا مُحَمَّدٍ وَّعَلٰٓی اٰلِہٖ وَسَلِمُ💚

نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم نے ارشاد فرمایا:
"تمہارے دنوں میں سب سے افضل دن جمعہ کا دن ہے، اس دن کثرت سے درود پڑھا کرو، کیونکہ تمہارا درود مجھے پہنچایا جاتا ہے" - (ابوداؤد، ابن ماجہ)

💚اللَّهُمَّ صَل عَلٰی سَيِد ِنَا مُحَمَّدٍ وَّعَلٰٓی اٰلِہٖ وَسَلِمُ💚

ایک اور حدیث میں ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم نے ارشاد فرمایا:
"جمعہ کے دن اور جمعہ کی رات کثرت سے درود پڑھا کرو، جو ایسا کرے گا تو میں قیامت کے دن اس کی شفاعت کروں گا" -

💚اللَّهُمَّ صَل عَلٰی سَيِد ِنَا مُحَمَّدٍ وَّعَلٰٓی اٰلِہٖ وَسَلِمُ💚

سیدنا حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ تعالی عنہ سے مروی ہے کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم نے فرمایا:
"قیامت کے دن سب سے زیادہ مجھ سے قریب وہ لوگ ہوں گے جو سب سے زیادہ مجھ پر درود بھیجتے ہیں" -
(ترمذی شریف)
💚اللَّهُمَّ صَل عَلٰی سَيِد ِنَا مُحَمَّدٍ وَّعَلٰٓی اٰلِہٖ وَسَلِمُ💚

سیدنا حضرت ابو ھریرہ رضی اللہ تعالی عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم نے فرمایا:
"میری قبر کو عبادت گاہ نہ بناؤ، اور مجھ پر درود بھیجو، بلا شبہ تمہارا درود مجھ تک پہنچتا ہے چاہے تم جہاں رہو" - 
(ابوداؤد).
💚اللَّهُمَّ صَل عَلٰی سَيِد ِنَا مُحَمَّدٍ وَّعَلٰٓی اٰلِہٖ وَسَلِمُ💚

سیدنا حضرت علی بن ابی طالب کرم اللہ وجہہ الکریم سے روایت ہے کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم نے فرمایا: 
"حقیقی معنوں میں بخیل وہ شخص ہے جس کے پاس میرے نام کا تذکرہ ہوا لیکن اس نے مجھ پر درود نہیں بھیجا" ۔
(ترمذی شریف)
💚اللَّهُمَّ صَل عَلٰی سَيِد ِنَا مُحَمَّدٍ وَّعَلٰٓی اٰلِہٖ وَسَلِمُ💚

حضرت عبدﷲ بن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم نے فرمایا:
"جو شخص مجھ پر بکثرت درود شریف پڑھتا ہے قیامت کے روز وہ سب سے زیادہ میرے قریب ہوگا" - 
(ترمذی شریف)
💚اللَّهُمَّ صَل عَلٰی سَيِد ِنَا مُحَمَّدٍ وَّعَلٰٓی اٰلِہٖ وَسَلِمُ💚

اس لیے ہر مسلمان کے لیے ضروری ہے کہ وہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم کا اسم مقدس سن کر کم از کم صلی اللہ علیہ وسلم  یا ایک مر تبہ۔ 💚اللَّهُمَّ صَل عَلٰی سَيِد ِنَا مُحَمَّدٍ وَّعَلٰٓی اٰلِہٖ وَسَلِمُ💚  ضرور کہے -

Post a Comment

0 Comments